کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی میگزین فوربز کے مطابق دنیا کے سب سے زیادہ ارب پتی افراد کا تعلق چین سے ہے جن کی مجموعی تعداد 450 ہے ، کروڑ پتی تو بہت ہیں لیکن وہ ہر جگہ نہیں ہیں۔دنیا کے تمام ممالک میں سے نصف سے بھی کم میں ایک ارب پتی شامل ہے۔ اور جن ممالک میں ارب پتی موجود ہیں، ان میں سے پانچویں حصے میں صرف ایک ہی ارب پتی ہے۔رواں سال، 78 ممالک اور نیم خود مختار علاقوں میں کم از کم ایک ارب پتی موجود ہیں، جو کہ پچھلے سال کی تعداد کے برابر ہے۔ دنیا کے امیر ترین فرد ٹیسلا کے شریک بانی اور سی ای او ایلون مسک (تخمینہ شدہ دولت : 342 بلین ڈالر) ہیں۔ چین کے 450 ارب پتیوں میں، امیر ترین ژانگ یمنگ ہیں جن کی دولت (65.5 بلین ڈالر) ہے ، جو ٹک ٹاک کی پیرنٹ کمپنی بائٹ ڈانس کے شریک بانی ہیں۔ ہندوستان اور ایشیا کے امیر ترین مکیش امبانی کی دولت 92.5 ارب ڈالر ہے ، جو ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین ہیں، یہ ملٹی نیشنل کمپنی ان کے مرحوم والد نے قائم کی تھی۔ ارب پتی افراد کی درجہ بندی میں امریکا کا غلبہ ہے اور 100 ارب ڈالر یا اس سے زائد کےدولت رکھنے والوں کے کلب میں میں صرف دو غیر امریکی شامل ہیں۔ ان میں سے ایک اسپین کے امیر ترین شخص امانسیو اورٹیگا ہیں جن کی دولت 124 ارب ڈالر ہے ، وہ ریٹیلر انڈیٹیکس کے شریک بانی ہیں، جو زارا فیشن برانڈ کے لئے مشہور ہیں۔ دوسری شخصیت فرانس کے امیر ترین شخص برنارڈ آرنلٹ ہیں جن کی دولت 178 ارب ڈالر ہے ، جن کے فیشن اور کاسمیٹکس کے سلطنت LVMH میں لوئس ووٹن اور سیفورا جیسے برانڈز شامل ہیں۔ گزشتہ سال سے تین ممالک نے فہرست میں شمولیت اختیار کی ہے یا دوبارہ شامل ہوئے ہیں جن میں البانیہ اور پیرو، میں سے ایک میں ایک ارب پتی ہے، سعودی عرب، میں 14 نئے ارب پتیوں کا اضافہ ہوا ہے اور ایک ایک ارب پتی کی واپسی ہوئی ہے ۔ سعودی عرب میں سب سے امیر سرمایہ کار شہزادہ الولید بن طلال السعود ہیں جن کی مجموعی دولت 16.5 ارب ڈالرہے ۔ پیرو کے امیر ترین شخص، ایڈورڈو ہوچشیلڈ (2.4 ارب ڈالر کے مالک ہیں ) اپنی کان کنی کمپنی کے بڑھتے ہوئے حصص کی قیمت کی بدولت اس سال فہرست میں واپس آئے ہیں، جبکہ البانیہ کا اپنا پہلا ارب پتی ہے: سمیر مانے (1.4 ارب ڈالر ہے )، جس نے ملک کی سب سے بڑی سپر مارکیٹ اور ریٹیل الیکٹرانکس چین بنائی ہے۔ دریں اثنا، بنگلہ دیش، پاناما اور یوراگوئے میں اب کوئی ارب پتی نہیں ہیں۔ محمد عزیز خان (1.1 ارب ڈالر کے مالک ہیں جو بنگلہ دیشی توانائی کمپنی سمٹ گروپ کے چیئرمین ہیں اور اب سنگاپور میں مقیم ہیں اور بالآخر انہوں نے اپنی شہریت وہاں منتقل کر دی ہے (سنگاپور دوہری شہریت کی اجازت نہیں دیتا)۔ تاہم، وہ اپنی نئی قومیت کے امیر ترین فرد نہیں ہیں—یہ لقب پینٹ بنانے والے کاروباری گوہ چنگ لیانگ (13 بلین ڈالر) کے پاس ہے۔