• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی PTI عید کی نماز ادا نہ کرسکے، کوئی رہنما یا فیملی ممبر ملنے جیل نہیں آیا

راولپنڈی (نمائندہ جنگ)بانی پاکستان تحریک انصاف اڈیالہ جیل میں عیدکی نمازادانہ کرسکے ،عید کے روز بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ سے ملنے کوئی رہنما یافیملی ممبر اڈیالہ جیل نہیں آ یا، جیل ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کو سیکورٹی وجوہات کی بناپرنمازعیدکے لئے ان کے سیل سے جیل مسجد میں نہیں لے جایاگیا،اڈیالہ جیل کی مرکزی مسجدمیں نمازعیدصبح سواآٹھ بجے اداکی گئی ،ڈی آئی جی جیل خانہ جات راولپنڈی ریجن عبدالرؤف رانا ور دیگر جیل حکام نے قیدیوں کے ہمراہ مرکزی مسجد میں نمازعیداداکی ، پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر جیل کے اطراف میں خصوصی سکیورٹی انتظامات کئے گئے ۔
اہم خبریں سے مزید