پڈعیدن/ٹنڈو باگو/ٹنڈو الہ یار (نامہ نگاران) دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کیخلاف پیپلزپارٹی کی مختلف شہروں میں مشعل برداری ریلیاں،مقررین نے کہا کینال منصوبے کو عوام نے مسترد کردیا ، وفاقی حکومت کو سندھ کو ریگستان بنانے کے پلان کو ختم کرنے کا اعلان کرنا چاہیے،تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ سے چھ کینال نکالنے کیخلاف پیپلز پارٹی نے نوشہروفیروز،بھریاسٹی،کنڈیارو میں مشعل بردار احتجاجی ریلیاں نکالی گئی،کینال نامنظور کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے پیپلزپارٹی نوشہروفیروز کی جانب سے دریائے سندھ سے چھ کینال نکالنے کے خلاف مشعل بردار احتجاجی ریلی نکالی گئی،مشعل بردار احتجاجی ریلی کی قیادت پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر سھیل اختر عباسی اور رکن سندھ اسیمبلی ممتاز چانڈیو کر رہے تھے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رکن سندہ اسمبلی ممتاز چانڈیو کا کہنا تھا کہ دریائے سندہ سے کینالیں نکالنے سے سندھ کو بنجر بن جائیگی،دریائے سندھ پر متنازعہ کینالز بنانے والا اعلان واپس کیا جائے،پیپلز پارٹی کی جانب سے بہریاسٹی میں پی پی رکن سندھ اسمبلی سید حسن علی شاہ، کنڈیارو میں سید سرفراز علی شاہ دیگر کی قیادت میں کینالز کے خلاف مشعل بردار احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ رہنماؤں نے ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دریائے سندھ سے کوئی کینال نکالنے نہیں دیں گے،متنازعہ کینالز منصوبہ واپس لیا جائے۔ ٹنڈوباگو سے نامہ نگار کے مطابق دریائے سندھ پر 6کینالز کی تعمیر کے منصوبے کے خلاف پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ضلع بدین کے صدر اور چیرمین ٹائون کمیٹی ٹنڈوباگو خان صاحب جمالی کی قیادت میں سی این جی اسٹیشن سے ریلی نکالی گئی بدہ کی رات کو نکالی گئی مشعل بردار ریلی میں بڑی تعداد میں چنگچی رکشہ، گدھا گاڑیاں اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں سول سوسائٹی اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی سرکلر روڈ سے ہوتی ہوئی پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہوئی اس موقع پر پیپلز یوتھ کے صدر خان صاحب جمالی اور دیگر مقررین نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دریائے سندھ پر 6کینال کے منصوبے کو سندہ کی عوام نے مسترد کردیا ہے وفاقی حکومت کو سندہ کے عوام کی بقا اور سندہ کو ریگستان بنانے کے منصوبے کو ختم کرنے کا اعلان چاہئیے اگر وفاقی حکومت نے سندہ کی عوام کے اس مطالبے کو مسترد کردیا تو حالات سنگین صورتحال اختیار کر سکتے ہیں انہوں کہا کہ پیپلز پارٹی کے قائد بلاول بھٹو زرداری اور صدر مملکت آصف علی زرداری نے سندہ کی عوام کی بھرپور ترجمانی کرتے ہوئے دریائے سندہ پر کینالوں کے منصوبے کو مسترد کرکے وفاقی حکومت کو واضح پیغام دیا ہے کہ دریائے پر کینالز کی تعمیر کسی صورت سندہ کی عوام قبول نہیں کریگی۔ ٹنڈوالہ یار سے نامہ نگار کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے سندھو دریاسے 6کینال نکالنے کے خلاف احتجاجی ریلی نکلنے والی ریلی کی قیادت پیپلز پارٹی کے ضلع جنرل سیکریٹری غلام محمد عرف باغی کمبہار، تعلقہ ٹنڈوالہ یار کے صدر غلام قادر دل،سٹی ٹنڈوالہ یار کے صدر آفتاب احمد جونیجو، سینئر رہمنا عبدالستار گھرانو، یوتھ ونگ کے ضلعی صدر وسیم لطیف منگریو، تعلقہ چمبڑ کے سابق چیئرمین جبران امین حیدری، معشوق زرداری و دیگر نے کی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر کینالوں کے خلاف نعرے درج تھے اس موقع پرمقررین نےخطاب کرتے ہوئےکہاکہ کچھ ٹانگہ پارٹی اپنی سیاست چمکانے کے لئے پیپلز پارٹی کے خلاف پروپیگنڈا کر رہی ہے پر ان کا کوئی پروپیگنڈا کامیاب نہیں ہوگا جب تک پیپلز پارٹی موجود ہے کوئی کینال نہیں نکل سکتا پیپلز پارٹی سندھ کی حقیقی جماعت ہے پیپلز پارٹی اپنے ہی صوبے کے خلاف ہونے والی سازش کو کس طرح سپورٹ کرسکتی ہے پیپلز پارٹی نے کینال والے معاملے کورد کردیا ہے۔