• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبوں کی محرومی دور کرنے تک حالات درست نہیں ہونگے، مفتاح اسماعیل

کراچی(اسٹاف رپورٹر) عوام پاکستان پارٹی کے مرکزی سکریٹری جنرل سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ بلوچستان کے جو بھائی ہم سے ناراض ہیں ان کی ناراضی کو دور کرنے اور خیبر پختونخوا کے لوگوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے حکومت کو فوری طور پر مثبت اقدامات کرے، جب تک دونوں صوبوں کے عوام کی محرومیوں کو دور نہیں اور انہیں اعتماد میں نہیں لیا جائے گا حالات درست نہیں ہوں گے ایسے موقع پر کنال کے ایشو کو کھڑا کر کے تیسرے صوبے کو بھی ناراضگی کی لسٹ میں شامل کرنا دانشمندی نہیں،فوری طور پر کنال کے ایشو کو پس پشت ڈال کر بلوچستان اور خیبر پختون خواہ کو ایڈریس کیا جائے اور ان کی تمام شکایات کو دور کر کے انہیں قومی دھارے میں شامل کیا جائے۔
اہم خبریں سے مزید