• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف آف دی نیول اسٹاف کا کوسٹل اور کریکس کے علاقوں میں پاک بحریہ کے اگلے مورچوں کا دورہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کوسٹل اور کریکس کے علاقوں میں پاک بحریہ کے اگلے مورچوں اور پاک بحریہ کے جنگی جہازوں کا دورہ کیا اور وہاں تعینات افسران اور جوانوں سے ملاقات کی۔ دورے کے دوران، ایڈمرل نوید اشرف نے کوسٹل اور کریکس کے علاقوں اور پاک بحریہ کے جہازوں پر تعینات اہلکاروں کو عیدالفطر کی مبارکباد دی اور اپنےفرض کے لیے ان کی غیر متزلزل لگن کو سراہا۔
اہم خبریں سے مزید