• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں انسداد پولیو مہم 21 اپریل سے شروع ہو گی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بلوچستان کے تمام 36 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم 21 اپریل سے شروع ہو گی۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر حکام کے مطابق صوبے بھر میں 21 اپریل سے شروع ہونے والی انسدادِ پولیو مہم کے لیے تمام اضلاع میں تیاریاں اور انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

 مہم کے دوران تقریباً 26 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

بلوچستان میں رواں سال اب تک پولیو وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

صوبے کے مختلف اضلاع کے ماحولیاتی نموموں میں پولیو وائرس موجود ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال بلوچستان میں پولیو وائرس کے سب سے زیادہ27 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

صحت سے مزید