بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے بھرت پور سے تعلق رکھنے وال' نمن چوہدری نامی ایک شخص اپنے وزن میں ناقابلِ یقین تبدیلی کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی خصوصی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
نمن چوہدری کا وزن2021ء تک 150 کلو گرام وزن تھا لیکن پھر اُنہوں نے خود کو فٹ رکھنے اور اچھا طرزِ زندگی اپنانے کا فیصلہ کیا۔
بھارتی شہری نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بتایا کہ اُنہوں نے اپنا وزن کم کرنے کے لیے ورزش شروع کی اور پروٹین سے بھرپور گھر کا بنا ہوا کھانا کھایا۔
نمن چوہدری نے وزن کم کرنے کے لیے اپنا آزمایا ہوا ڈائٹ پلان بھی انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے۔
بھارتی شہری نے بتایا کہ وہ اپنے طرزِ زندگی میں مذکورہ تبدیلی لانے کے بعد صرف ڈھائی سال میں اپنا وزن 150 سے کم کر کے 75 کلوگرام تک لانے میں کامیاب ہو گئے۔
نمن چوہدری نے بتایا کہ صحت مند غذا نے ان کی جلد کے مجموعی معیار کو اس قدر بہتر بنایا کہ بہت سے لوگ ان سے جلد کی دیکھ بھال کرنے کے طریقے پوچھتے ہیں۔
یہ بھارتی شہری اب ایک فٹنس ماڈل ہیں اور اپنی طرح زیادہ وزن سے پریشان لوگوں کی وزن کم کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کرتے نظر آتے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نمن چوہدری کی پوسٹس اور ویڈیوز کو بہت پسند کیا جاتا ہے۔