• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئر لندن کا پولیسنگ میں تاریخی فنڈنگ کا اعلان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

لندن کے میئر صادق خان نے دارالحکومت میں علاقائی پولیسنگ کو مضبوط بنانے کے لیے 1.16 بلین پاؤنڈز کی تاریخ ساز فنڈنگ کا اعلان کر دیا۔

اس فنڈنگ سے 935 نئیبرہڈ پولیس افسران کے عہدے محفوظ ہوگئے ہیں جو پہلے خطرے میں تھے۔

علاوہ ازیں ماہرین کی ٹیموں جیسے فورینزکس اور کتوں کے سپورٹ یونٹ میں کی جانے والی ممکنہ کٹوتیوں کو بھی کم کردیا گیا ہے۔

میئر صادق خان نے اپنی مدت کے دوران اس حوالے سے کئی کامیابیوں کو سمیٹا ہے، انہوں نے سٹی ہال کی طرف سے میٹ پولیس کو ملنے والی امداد کو بھی دوگنا کردیا ہے۔

میئر لندن نے واضح کیا مذکورہ فنڈنگ پولیس افسران، عملہ اور ضروری ساز و سامان پر خرچ کی جائے گی تاکہ پولیس اپنے فرائض منصبی بہتر طور پر انجام دے سکے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید