• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مئیر لندن صادق خان نے گھریلو تشدد کے متاثرین کیلئے 6 ملین پاؤنڈز کے نئے فنڈز کا اعلان کردیا

میئر لندن صادق خان ۔ فوٹو فائل
میئر لندن صادق خان ۔ فوٹو فائل

لندن کے میئر صادق خان نے گھریلو تشدد سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے 6 ملین پاؤنڈز کے ایک نئے فنڈ کا اعلان کیا ہے۔

یہ رقم ان کے وسیع تر پروگرام "ڈومیسٹک ابیوز سیف ایکوموڈیش" کمپئین کا حصہ ہے جس کے تحت اب تک 54 ملین پاؤنڈز رہائش اور معاونت کی سروسز پر خرچ کیے چا چکے ہیں۔

یہ نیا فنڈ مقامی تنظیموں کو دیا جائے گا جو متاثرین کو رہائش، قانونی مشورے، کاؤنسلنگ اور بچوں کےلیے خصوصی پلے تھراپی جیسی سروسز فراہم کرتی ہیں۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2024 تک کے ایک سال کے دوران برطانیہ میں 23 لاکھ افراد گھریلو تشدد کا شکار ہوئے، جن میں 16 لاکھ خواتین بھی شامل تھیں۔

منگل کو لیمبیتھ ٹاؤن ہال میں مقامی جمہوریت رپورٹنگ سروس سے بات کرتے ہوئے صادق خان نے تشدد کی روک تھام پر زور دیا۔

مئیر لندن کا کہنا تھا کہ ہمیں اس بات پر توجہ دینی چاہیے کہ لوگ تشدد کا شکار ہی نہ ہوں، اس کی شروعات اسکولوں سے ہونی چاہیے، ہمیں بچوں کو صحت مند تعلقات کے بارے میں سکھانا ہوگا، لڑکوں کو لڑکیوں کا احترام کرنا سکھانا ہوگا اور صنفی تعصب کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

برطانیہ و یورپ سے مزید