• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن: پرمجیت کور کے قتل کے الزام میں ہرمیندر مٹو کو چارج کر دیا گیا

اولڈ بری میں 46 سالہ خاتون پرمجیت کور کے مردہ پائے جانے کے بعد پولیس نے 50 سالہ ہرمیندر مٹو پر قتل کا الزام کردیا۔

پولیس کو پیر کی صبح 8 بجکر 20 منٹ پر خاتون شدید زخمی حالت میں ملی تھی، تاہم جائے وقوعہ پر ہی اس کی موت کی تصدیق ہوگئی۔

پولیس نے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں خاتون کے چاہنے والوں کے ساتھ ہیں۔

پولیس نے خاتون کے اہلخانہ سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 31 مارچ کو ہم پرمجیت کور (سونی) کی موت کی دل دہلا دینے والی خبر سے بہت افسردہ تھے۔

خاندان کے مطابق پرمجیت کور ایک مہربان، محنتی اور پیاری خاتون تھی جس کی موت کا نقصان اس کے اہل خانہ کو گہرے دکھ میں چھوڑ گیا ہے، اس کی یاد ہمیشہ ان کے دلوں میں رہے گی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے قتل کا الزام 50 سالہ ہرمیندر مٹو پر عائد کیا گیا ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید