کراچی ( اسٹاف رپوٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے امیرضلع کیماڑی مولانا فضل احدکے ہمراہ مواچھ گوٹھ میں گٹر میں گر جاں بحق ہونے والے بچے عبدا لرحمنٰ کے والد محمد قابل ودیگر اور اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے نماز جنازہ میں شرکت اور سندھ حکومت و قابض میئر کی نا اہلی و ناقص کارکردگی کی شدید مذمت کی، میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہاکہ شہر میں ایک اور بچے کا گٹر میں گر کر جاں بحق ہونا انتہائی افسوسناک اور ماڑی پور ٹاؤن کی کارکردگی بھی پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت اور قابض میئر کے لیے سوالیہ نشان ہے،ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتےہیں کہ لواحقین کو صبرجمیل عطا کرے، دریں اثناء نائب امیر جماعت اسلامی کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈوکیٹ، نائب امیر کراچی نوید علی بیگ،پبلک ایڈ کمیٹی کراچی کے سکریٹری نجیب ایوبی نے ڈیفنس فیز 1میں ڈکیتی میں مزاحمت کے دوران فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے عامر سلطان کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور اہل خانہ سے دلی ہمدردی وافسوس کا اظہا رکیا۔