• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر بورڈ، سالانہ اور ضمنی امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخوں کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل،آرٹس ریگولر اور کامرس ریگولر گروپس کے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء میں شرکت کے خواہشمند اور اہل ایسے امیدواروں کیلئے امتحانی فارمز جمع کروانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے جو انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2024ء میں ایک یا کئی پرچوں میں ناکام رہے ہیں، ایسے تمام امیدوار اپنے امتحانی فارم پیر 7 اپریل 2025ء سے جمعرات 10 اپریل 2025ء تک اپنے تعلیمی اداروں میں جمع کرواسکتے ہیں،کالجز امتحانی فارمز اور فیسوں کا پے آرڈر پیر 14اپریل 2025ء تک اپنے نمائندوں کے ذریعہ بورڈ آفس کے اکاؤنٹس سیکشن میں جمع کروانے کے پابند ہوں گے جبکہ جمع کروائے جانے والے امتحانی فارمز کی مکمل فہرست کی دو کاپیاں بھی تعلیمی اداروں کے سربراہ کے دستخط کے ساتھ جمع کروانا ہوں گی، ایسے طلباء جو ناگزیر وجوہات کی بناء پر درج بالا تاریخوں میں اپنے امتحانی فارم جمع نہیں کرواسکیں وہ 500روپے لیٹ فیس کے ساتھ جمعہ 11اپریل سے منگل15اپریل 2025ءتک جبکہ 1000 روپے لیٹ فیس کے ساتھ بدھ 16اپریل سے بروز جمعہ 18اپریل تک بورڈ آفس کی لائبریری میں قائم بینک کے بوتھ میں جمع کرواسکتے ہیں،امتحانی فارمز اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی آفیشل ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید