کراچی(اسٹاف رپورٹر) تھانہ شاہراہ نور جہاں پولیس نے مبینہ طور پر منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے ایک کلو سے زائد چرس برآمد کرلی،پولیس کے مطابق ملزم ارشد خان کو نارتھ ناظم آباد بلاک Q کٹی پہاڑی سے گرفتارکیا جبکہ ملزم کا دوسرا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا ، پولیس نےگرفتار ملزم سے 515گرام چرس اور فراری ملزم کی پھینکی ہوئی 530گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔