• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بزرگان دین اور شہدا سنی تحریک ہمارے سروں کا تاج ہیں، ثروت اعجاز

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کےمرکزی صدرانجینئر محمدثروت اعجاز قادری کی اپنے رفقاء کے ہمراہ عید پر حضرت عالم شاہ بخاری،قائد و بانی پاکستان سنی تحریک امیر شہدائے اہلسنت محمد سلیم قادری ،امیر شہدائے میلاد مصطفیﷺسربراہ پاکستان سنی تحریک شہید محمد عباس قادری اور دیگر شہدا کے مزارات پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ، فاتحہ خوانی کی ،اس موقع پر صاحبزادہ بلال عباس قادری ، طیب حسین قادری، محمد جواد قادری اور دیگر عہدے داران کارکنان اور بھی موجود تھے،محمد ثروت اعجاز قادری نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بزرگان دین اور شہدائے پاکستان سنی تحریک ہمارے سروں کا تاج ہیں، محمد سلیم قادری کا نظریہ اور مشن دین اسلام اور ملک و قوم کی خدمت ،انتہا پسندی کا خاتمہ تھا،پاکستان سنی تحریک کی تاریخ دین ،ملک و قوم کے لیے قربانیوں سے بھری ہے،ہم اپنے شہید قائدین کے مشن کے نگران ہیں اور ان کے ہی نقش قدم پر چلتے رہیں گے،علمائے اہلسنت نے امن و سلامتی کے ساتھ ہمیں ہمیشہ حق اور سچ کا راستہ دکھایا ہے،آج ملک کے کونے کونے اور ملک سے باہر بھی پاکستان سنی تحریک اپنے قائدین کے نظریے اور مشن پر کام کر رہی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید