کراچی( اسٹاف رپورٹر ) سکھن پولیس نے بختاور گوٹھ کے قریب مبینہ مقابلے میں محمد سمیر ولد ریاض کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا ، گرفتار ملزم کے قبضے سے 30بور پستول ، شہریوں سے چھینی ہوئی رقم اور موبائل فون برآمد کرلیا ،پولیس کے مطابق ملزمان علاقے میں شہریوں سے لوٹ مار کی وارداتیں کرنے کے بعد فرار ہورہے تھے،گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ہے اور پہلے بھی مختلف تھانوں سے گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے ، شاہراہ نور جہاں پولیس نے ٹنکی گراؤنڈ نارتھ ناظم آباد بلاک ٹی کے قریب مبینہ مقابلے میں دو زخمی ملزمان سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ، شناخت ارسلان ولد محمد اسلم ، یاسر ولد محمد اکمل ، احمد ولد اللہ رکھا اور دانش ولد محمد یوسف کے نام سے ہوئی ہے،ملزمان کے قبضے سے 2 30 بور پستول ، دو نائن ایم ایم پستول اور موٹر سائیکل برامد ہوئی ہے ،ملیر کینٹ پولیس نے مبینہ طور پر موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث مطلوب ملزم ظفر افبال کو بھٹائی آباد کے قریب کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرکے2موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں ، ملزم نے دوران تفتیش بتایا کے وہ موٹرسائیکلوں کے پارٹس کھول کر مختلف کباڑیوں کو فروخت کرتا تھا،مومن آباد پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق ملزمان ضیاء کالونی کے علاقے میں راہگیر شہریوں کو واردات کا نشانہ بنا رہے تھے ، ملزمان امیر خان ولد فریدون اور حضرت ولد نذیر سے غیر قانونی اسلحہ اور زیر استعمال موٹرسائیکل قبضے میں لے لی گئی ۔