کراچی (اسٹاف رپورٹر) معروف ماہر امراض نفسیات پروفیسر سید ہارون احمد جمعرات کو کراچی میں انتقال کرگئے ، ان کی نماز جنازہ 4اپریل بعد از جمعہ مسجد ابوبکر بلاول چورنگی کلفٹن بلاک 2میں ادا کی ، تدفین کورنگی قبرستان میں کی جائے گی ،پروفیسر اقبال آفریدی، پروفیسر رضاالرحمنٰ ، ڈاکٹر جاوید اکبر درس اور دیگر نے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔