• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی میں واردات کے دوران لٹیروں سے ڈر کر بھاگنے والے 2 اہلکار معطل

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کورنگی میں واردات کے دوران لٹیروں سے ڈر کر بھاگنے والے2اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے،کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود میں ملزمان کی دن دیہاڑے واردات کی فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار 3 ملزمان پان کے کیبن پر واردات کرکے باہر نکلے تو پولیس اہلکار بھی پیچھے سے موٹر سائیکل پر پہنچے،پولیس اہلکاروں کو دیکھ کر ملزمان نے ان پر فائرنگ کر دی اس دوران وہاں موجود شہری جان بچانے کے لئے بھاگے،ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار خوف کے مارے کباڑ کی دکان میں گھس کر ٹین کے ڈرم میں چھپ گیا ،دونوں اہلکاروں کا تعلق شاہین فورس سے ہے،پولیس کے مطابق پولیس اہلکاروں کیلئے ڈکیتوں کی گرفتاری اور کامیاب مقابلہ بظاہر آسان ہدف تھا ،پولیس اہلکاروں کے جانب سےغیر پیشہ وارانہ عمل کا مظاہرہ کیا گیا،اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے دونوں اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید