کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ضیاءالدین یونیورسٹی اور گروسیف کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں، جس کے تحت دونوں ادارے کیمپس میں صحت، حفاظت وماحولیات (ایچ ایس ای) کے حوالے سے ایک جامع پلان پرعملدرآمد کریں گے، اشتراک میں گروسیف کی جانب سے پورے کیمپس میں بین الاقوامی معیار کے مطابق گیپ اسسمنٹ اورایک مربوط و منظم نظام کے قیام کے علاوہ انجینئرز کی تربیت کا اہتمام کیا جائے گا، گروسیف کے ماہرین جامعہ کو فائر ہائڈرنٹ اور سپریشن سسٹم کے ڈیزائن، انسٹالیشن، کمشننگ اور سالانہ منٹیننس، اور فائر سلنڈرز کی ری فلنگ، فائر لوڈ کیلکولیشن، توانائی کی بچت کے لیے سرویز، لکسَ مانیٹرنگ، نوائز لیول سروے، پی پی ای کے حوالے سے رہنمائی اور تربیت و مشاورت فراہم ، جامعہ کے تمام شعبہ جات کے لئے ایچ ای سی کا نصاب اور متعلقہ تربیت مہیا کرے گا ۔