• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صرف ایک باؤنسر نے نوجوان آسٹریلین بیٹر کا کرکٹ کیریئر ختم کردیا

سڈنی (جنگ نیوز) ایک باؤنسر نے باصلاحیت آسٹریلین کرکٹر ول پوکووسکی کا کیریئر ختم کردیا، وہ 27 سال کی عمر میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر مجبور ہوگئے۔ وہ صرف ایک ٹیسٹ میچ کھیل سکے۔ وہ گذشتہ برس شیفیلڈ شیلڈ میچ میں پیسر ریلی میرڈیتھ کا باؤنسر ہیلمٹ پر لگنے کے بعد کرکٹ پچ پر نہ لوٹ سکے ۔ اس کے بعد انہیں متعدد بار کنکشن کی شکایت ہوئی۔ ان کا کہنا ہے کہ میں دوبارہ کرکٹ نہیں کھیلوں گا ۔ میرے لئے یہ مشکل سال رہا ہے، گزشتہ سال ایک آزاد طبی پینل نے کھیل سے ریٹائر ہونے کی سفارش کی تھی اور اس کو سمجھنا میرے لئے واقعی مشکل تھا۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے لیے کھیلنا میرا ہمیشہ سے خواب تھا، میں نے خود کو 2021 میں اس پوزیشن پر پایا، میری خواہش یہیں نہیں رکی، میں بیٹنگ یونٹ کا لیڈر بننا اور 100 ٹیسٹ کھیلنا چاہتا تھا لیکن بدقسمتی سے ایک ٹیسٹ میچ ہی کھیل سکا۔

اسپورٹس سے مزید