• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر 23 ورلڈ اسکواش: پاکستان کے نور زمان سیمی فائنل میں پہنچ گئے

کراچی(شکیل یامین کانگا/ اسٹاف رپورٹر) نمبر دو سیڈ پاکستان کے نورزمان نے انڈر23ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی جبکہ حمزہ خان کوارٹر فائنل میں ملائشیا کے میشنراج چندرن نے 3-1سے شکست کھاگئے۔ ٹاپ سیڈمصر کے ابراہیم الیکبانی،کریم التورکی اور ملائشیا کے امیشنراج چندرن بھی سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ ویمنز میں ملائشیا کی ژن ژینگ ژی نے نمبر دو سیڈ مصر کی ملک خفاگی کو ہرایا ، مصر کی فیروز ابولخیر، ملائشیا کی آئرہ اذمان اور ہانگ کانگ کی چین سنک یوک بھی سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ کوارٹر فائنلز میں نورزمان نے فرانس کے میلول سنکیانی مانیکو ،ٹاپ سیڈ مصر کے ابراہیم ایلکبانی نے ہالینڈ کے روون ڈیمنگ کو شکست دی۔ سیمی فائنل میں نورزمان کا مقابلہ امیشنراج چندرن سے اور ابراہیم ایلکبانی کا کریم التورکی سے ہوگا۔

اسپورٹس سے مزید