• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد میں 17 برس بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کا امکان

کراچی(اسٹاف رپورٹر/جنگ نیوز)فیصل آباد میں17برس بعدانٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کا امکان پیدا ہوگیا۔ پی سی بی نےبنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے موقع پر دو ٹی ٹوئنٹی میچ فیصل آباد میں کرانے پر غورکررہا ہے،بنگلا دیش کی ٹیم آئندہ ماہ کے تیسرے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کرے گی جس دوران 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، ٹوئنٹی سیریز کے ابتدائی دو میچز فیصل آباد میں ہونے کا امکان ہے۔مجوزہ شیڈول کے مطابق میچز 25 ، 27 اور 30 مئی یکم اور 3 جون کو ہوں گے۔واضح رہے اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں آخری مرتبہ انٹرنیشنل میچ 11 اپریل 2008 میں پاکستان اور بنگلا دیش ہی کی ٹیموں کے درمیان ہی کھیلا گیا تھا۔اس سیریز کے باقی تین ٹی20 میچز لاہور میں متوقع ہیں۔ ابتدائی طور پر اس سیریز میں تین ایک روزہ میچز اور تین ٹی20 میچز شامل تھے، مگر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے درمیان مذاکرات کے بعد اس فارمیٹ کو پانچ ٹی20 میچز میں تبدیل کر دیا گیا۔ یہ تبدیلی دونوں ٹیموں کی ایشیا کپ 2025 اور ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کی تیاری کے حوالے سے کی گئی ہے۔

اسپورٹس سے مزید