کراچی (جنگ نیوز) پشاور زلمی کے تین انٹرنیشنل اسٹارز انگلینڈ کے لیوک وڈ، ویسٹ انڈین الزاری جوزف اور آسٹریلوی مچل اوون پاکستان سپر لیگ کیلئے پاکستان پہنچ گئے ۔ تینوں کھلاڑی اب زلمی اسکواڈ کا حصہ بن چکے ہیں ۔ جوزف اور اوون پی ایس ایل میں ڈیبیو کرینگے ۔ تاہم لیوک وڈ پی ایس ایل کیلئے اجنبی نہیں ہیں، وہ اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی جانب سے 12 میچز کھیل چکے ہیں ۔