• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی، عمان کے خلاف پاکستان جونیئر کی جیت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان جونیئر ہاکی نے عمان کی قومی ہاکی ٹیم کے خلاف چار میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جیت لیا، منگل کو لاہور میں پاکستان نے سخت مقابلے کے بعد 4-3 سے کامیابی حاصل کی، جونیئر کھلاڑیوں کا گول ضائع کرنے کا سلسلہ اس میچ میں بھی دکھائی دیا،دفاعی کھلاڑیوں کی کار کردگی خاصی بہتر رہی، پاکستان کی جانب سے محمد سفیان خان نے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔اس موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی ، سیکرٹری جنرل رانا مجاہد علی خاں ، اولمپئنز ، سابق انٹرنیشنل کھلاڑیوں سمیت بڑی تعداد میں ہاکی شائقین موجود تھے۔
اسپورٹس سے مزید