• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر گل کے بعد ارشد خان بھی بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم اسٹاف میں شامل

ڈھاکا (جنگ نیوز) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے عمر گل کے بعد ایک اور پاکستانی کو اپنے کوچنگ اسٹاف میں شامل کرلیا، سابق آف اسپنر ارشد خان کو زمبابوے کیخلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کیلئے اسپن بولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ جو 20 اپریل کو سلہٹ میں شروع ہو رہی ہے۔ ارشد خان نے 1997 سے 2006 کے دوران 9 ٹیسٹ اور 58 ایک روزہ میچز کھیلے۔ وہ پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کے بھی کوچ رہ چکے ہیں۔ان کا ابتدائی معاہدہ تین ماہ کاہے، لیکن پاکستان میں ٹی20 سیریز کے بعد دونوں فریقین کی رضامندی کی صورت میں معاہدے میں 2027 ورلڈ کپ تک توسیع کا امکان ہے۔ اس سے قبل بی سی بی نے سابق فاسٹ بولر عمر گل کو تین ماہ کیلئے فاسٹ بولنگ کوچ مقرر کیا تھا۔ وہ بنگلہ دیش کے آئندہ پانچ ٹی 20 میچز کیلئے دورئہ پاکستان میں ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔ان کے علاوہ جیمز پامٹ کو ورلڈ کپ 2027 تک فیلڈنگ کوچ تعینات کیا ہے۔ 56 سالہ جیمز 2018 سے 2023 تک آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کے اسسٹنٹ کوچ رہ چکے ہیں۔

اسپورٹس سے مزید