کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی خواتین کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے وارم اپ میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان اے کو167 رنز سے شکست دے دی، منگل کو فاتح ٹیم نے 276 رنز بنائے، نگار سلطانہ 70 ،فرغانہ حق 50رنز پر ریٹائر ہوئیں، جنت الفردوس46 رنز پر ناٹ آؤٹ رہیں، پاکستان کی جانب سے وحیدہ اختر نےاور ام حانی نےتین، تین وکٹیں لئے۔ہدف کے تعاقب میں ہوم سائیڈ109رنز پر ڈھیر ہوگئی، دعا ماجد32،ام ہانی 26اور ایمن فاطمہ 15رنز پر بناسکیں ، آٹھ کھلاڑی دوہرے ہندسے کو عبور نہ کرسکیں۔