• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل کی تیاریاں حتمی مرحلے میں، شائقین کا جوش عروج پر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی ایس ایل کی تیاریا ں حتمی مر حلے میں داخل ہوگئیں، شائقین کا جوش بھی عروج پر دکھائی دے رہا، ٹیموں نے اپنی کٹ بھی متعارف کردی ہے۔ لاہور قلندرز کی ٹیم بدھ کو اسلام آباد روانہ ہو گی ۔ 9 اور 10 اپریل کو ٹریننگ سیشن کرے گی۔ لاہور قلندرز نے ماحولیاتی پائیداری اور جنگلی حیات کے تحفظ کو فروغ دینے کیلئے وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ پی ایس ایل کا پہلا میچ لاہور قلندرز 11 اپریل کو پنڈی اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کھیلے گی۔ کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ روی بوپارہ اور بولنگ کوچ شان ٹیٹ کراچی پہنچ گئے۔ کراچی کنگز نے دوسرے روز منگل کو بھی بھر پورپریکٹس سیشن کیا۔ بولرز نے نئے کوچ شان ٹیٹ کے ساتھ نیٹ پریکٹس کی۔ ملتان سلطانز کے کھلاڑیوں کی ملتان اسٹیڈیم میں ٹریننگ جاری ہے۔

اسپورٹس سے مزید