اسلام آباد( رانا غلام قادر ) وفاقی سرکاری اداروں کے اوقات کار کانیا حکم نامہ جاری ، رمضان المبارک کے بعد دفاتر کے پرانے اوقات کار بحال، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ نوٹیفیکیشن کے مطا بق ہفتے میں 5 دن کام کرنے والے دفاتر صبح ساڑھے 8 سے شام ساڑھے 4 بجے تک کُھلے رہیں گے۔ ہفتے میں 6 دن کام کرنے والے دفاتر صبح ساڑھے 8 سے سہ پہر ساڑھے 3 بجے تک کھلے رہیں گے۔ دوپہر ایک بجے سے ڈیڑھ بجے تک دوپہر کے کھانے اور نماز کا وقفہ ہو گا۔یہ حکم فوری طور پر نافذ العمل تصور کیا جا ئے گا اور تا حکم ثانی نا فذ العمل رہے گا۔