• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران نے کسی کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک نہیں دیا، بیرسٹر سیف

کراچی (نیوز ڈیسک) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کسی کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا کوئی نیا ٹاسک نہیں دیا۔ اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ بانی نے ملاقات میں کہا کہ ذاتی فائدے اور رہائی کے لیے کسی سے بات چیت نہیں کریں گے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں حکومتی معاملات، دہشتگردی، افغانستان کےامور پر تبادلہ خیال ہوا۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے وزیر اعلیٰ کو حکومتی معاملات سے متعلق ہدایات دیں، بانی پی ٹی آئی نے مجھے دہشتگردی اور افغانستان کے مسئلے سے متعلق ہدایات دیں۔
ملک بھر سے سے مزید