• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینالز کیخلاف احتجاج کرنیوالوں پر مقدمات کی خبریں غلط ہیں، SSP

خیرپور(غلام عباس بھنبھرو)ایس ایس پی توحید الرحمان میمن نے کہا ہے کہ الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر کینالز کے سلسلے میں احتجاج کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کی خبریں غلط اور بے بنیاد ہیں یہ بات انہوں نے جاری کیے ہوئے اعلامیے میں کہی ہے ایس ایس پی توحید الرحمان میمن کے مطابق کینالز کے خلاف مظاہروں میں کچھ کالعد م تنظیموں کےکارکن ریاست مخالف نعرے لگا رہے ہیں کینالز مخالف مظاہروں کی آڑ میں ریاست مخالف اپنی سرگرمیاں کررہے ہیں جس سے انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے کینالز کے خلاف نکالی جانے والی ریلیوں اور پُر امن مظاہروں کو کہی نہیں روکا تاہم ریاست مخالف نعرے لگانا خلاف قانون ہے ایس ایس پی توحید الرحمان میمن نے اپنے اعلامیے میں واضح کیا کہ پرُامن مظاہرین پر ضلع بھر میں کسی تھانے میں مقدمہ درج نہیں کیا۔
ملک بھر سے سے مزید