کراچی (افضل ندیم ڈوگر) پشاور اور اطراف میں شدید بارش کی وجہ سے ابوظہبی سے پشاور پہنچی قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 218 کو اسلام اباد اتارنا پڑا جبکہ لاہور سے گلگت کی پروازیں پی کے 610، 609، اسلام اباد گلگت پی کے 601، 602 منسوخ کر دی گئیں۔ اسلام اباد ایئرپورٹ کی 16، لاہور ایئرپورٹ کی 20، سیالکوٹ ایئرپورٹ کی 8، پشاور ایئرپورٹ کی 4، کراچی ایئرپورٹ کی 10، لاہور کراچی کی 9، کراچی اسلام اباد کی 9 پروازوں کی آمد و روانگی میں تاخیر ہوئی۔ ابوظہبی اسلام اباد کی پرواز پی اے 230 میں ساڑھے 8 گھنٹے، ابوظہبی لاہور پی اے 430 میں ساڑھے 12 گھنٹے دبئی لاہور ای ار 724 میں ساڑھے 7 گھنٹے، جدہ لاہور ایف ایل 587 میں 9 گھنٹے، جدہ سیالکوٹ ایف ایل 720 10 گھنٹے، مسقط سیالکوٹ پی ایف 737 میں 11 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔