• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذوالفقار علی بھٹو نے شکست خوردہ قوم کو مایوسی کی راکھ سے نئی زندگی دی، بلاول

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کے پہلے براہِ راست منتخب وزیرِاعظم تھے، جنہوں نے شکست خوردہ قوم کو مایوسی کی راکھ سے نئی زندگی دی۔ جب قوم مایوس تھی اور پاکستان کو 1971 میں ایک زبردست سانحے کا سامنا تھا، تب شہید بھٹو نے فولادی حوصلے کے ساتھ قیادت سنبھالی۔ ان کی سفارتی بصیرت نے 90ہزار جنگی قیدیوں کو بھارتی قید سے واپس لائے اور شملہ معاہدے کے تحت 5ہزار مربع میل کا علاقہ واپس حاصل کیا، یہ کارنامہ ہماری تاریخ میں بے مثال ہے۔ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 46ویں یومِ شہادت کے موقع پر پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید بھٹو نے پاکستان کی معیشت، زراعت اور صنعت میں انقلاب برپا کیا، محنت کش طبقے کو بااختیار بنایا اور انہیں ان کے حقوق دلائے۔
ملک بھر سے سے مزید