راولپنڈی (نمائندہ جنگ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمرایوب خان نے کہاہے کہ ہمارا وفد بلوچستان گیا ہوا ہے،مشکل سے وہ اختر مینگل کے قافلے سے جا کرملے ، اگر ججز اپنے احکامات پر عمل درآمد نہ کرواسکے تو بہتر ہے استعفیٰ دیکر کر گھر چلے جائیں، ہمیں عدالتی حکم کے باوجود بانی سے ملاقات نہیں کرنے دی گئی ،جمعرات کو اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جمعرات کی ملاقات کی لسٹ بانی خود فائنل کرکے وکلاء کے حوالے کرتے ہیں ،پتہ نہیں کس کے کہنے پر ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی ۔