کراچی ( اسٹاف رپورٹر)او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سانگھڑسے تیل و گیس کی پیداوار کی بحالی کا اعلان کر دیا،تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے ضلع سانگھڑ کے سنجھورو بلاک میں چک 2-2 کنویں سے تیل و گیس کی پیداوار بحال کر دی ہے۔ یہ کامیابی او جی ڈی سی ایل کی ملک کے ہائیڈرو کاربن وسائل کو بڑھانے اور توانائی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔