اسلام آباد ( ساجد چوہدری) نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے اوریکل کلاؤڈ ڈیٹا لیک پر ایڈوائزری جاری کردی، سائبر کرمنل "روز87168" نے اوریکل کلاؤڈ کا 6 ملین سے زائد ریکارڈز چوری کرنے کا دعویٰ کیا ہے ، چوری شدہ ڈیٹا میں ایس ایس او لاگ ان کریڈینشلز شامل ہیں ، نیشنل سرٹ ایڈوائزی میں کہا گیا ہے کہ کمپنیوں کی فہرست اور ایل ڈی اے پی معلومات بھی چوری شدہ ڈیٹا میں شامل ہے، ہیکر نے 40 دن قبل اوریکل کلاؤڈ کے سرورز تک رسائی حاصل کرنے کا دعویٰ کیا، اوریکل کلاؤڈ ڈیٹا لیک مبینہ طور پرایس ایس او اورایل ڈی اے پی کی کمزوریوں کا نتیجہ ہے ، ایڈوائزی میں کہا گیا ہے کہ چوری شدہ اسناد سائبر حملوں میں استعمال ہونے کا خدشہ ہے، مبینہ طور پر ہیکرز چوری شدہ ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت کر رہے ہیں۔