• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹر سرمد علی کی یوسف رضا گیلانی کو مبارکباد

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سرمد علی نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کو بطور بانی چیئرمین برائے بین الاقوامی پارلیمانی سپیکرز کانفرنس تقرری پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ باوقار تقرری سید یوسف رضا گیلانی کی غیر معمولی قائدانہ صلاحیتوں، سفارتی ذہانت اور اقوام کے درمیان عالمی تعاون اور افہام و تفہیم کو فروغ دینے کے لئے غیر متزلزل عزم کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین کے طور پر سید یوسف رضا گیلانی کانفرنس کے وژن اور ایجنڈے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کریں گے۔
ملک بھر سے سے مزید