• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں اسوقت بھی بجلی کی قیمت خطے سے زیادہ ہے، خاقان نجیب

کراچی (ٹی وی رپورٹ)وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی قیمت میں 7 روپے 41پیسے فی یونٹ کمی کے اعلان پر جیو کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر معاشی امور خاقان نجیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی اس وقت جو بجلی کی قیمت ہے وہ اگر خطے اور ساتھ ہی چائنا سے بھی موازنہ کریں تو زیادہ ہے اس وقت ٹیرف وار بھی چل پڑی ہے جس کا شکار پاکستان بھی ہوا ہے اس لئے اب ضروری ہوگیا ہے کہ ہمیں اپنے بجلی کے سیکٹر کی تشکیل نو اب کرنا ہوگی، رہنما ن لیگ رانا احسان افضل نے کہا کہ گھریلو صارفین کے ماہانہ بجٹ میں یقینی طور پر ان کو خود سے ریلیف محسوس ہوگا، رہنما پاکستان مسلم لیگ ن وزیر مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا حکومت عوام کے لئے بہترین اقدامات کررہی ہے۔ماہر معاشی امور خاقان نجیب نے کہا کہ پاکستان میں بجلی کے نرخ پہلے ہی زیادہ ہیں اس لئے یہ اچھی خبر ہے جو پاکستان میں اس وقت گنجائش پیدا ہوئی ہے اس کو بہتر انداز میں استعمال کیا جاسکے۔
ملک بھر سے سے مزید