اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو جاری رکھیں گےجمہوریت، عوامی حقوق کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گے، اور پاکستان کو اُن کے وژن کے مطابق ترقی یافتہ، خودمختار و عوام دوست ملک بنائیں گے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے ذوالفقار علی بھٹو کے یوم شہادت پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کے عظیم رہنما شہید ذوالفقار علی بھٹو کی خدمات، جدوجہد اور قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔