لاڑکانہ( بیورو رپورٹ) پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 46ویں برسی جمعے کو گڑھی خدا بخش میں منائی جائے گی۔ برسی کے سلسلے میں مزار کمیٹی اور انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لئے گئے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ جمعرات کی سہ پہر گڑھی خدا بخش پہنچ کر اعلی سطحی اجلاس میں برسی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی میں شرکت کے لئے کل صبح سے کارکنوں کی آمد کا باضابطہ سلسلہ شروع ہوجائے گا جبکہ برسی کا مرکزی جلسہ شام چھ بجے منعقد ہوگا جس سے بلاول بھٹو زرداری اور دیگر مرکزی رہنما خطاب کریں گے۔ برسی کی سیکیورٹی کے لئے تقریبا ساڑھے سات ہزار پولیس اہلکار متعین کئے گئے ہیں۔