• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی برآمدات 9 ماہ میں 7.7 فیصد بڑھ گئیں

اسلام آباد(اسرارخان) مالی سال 2024-25 کے ابتدائی نو ماہ میں پاکستان کی برآمدات 7.7فیصد اضافے کے ساتھ 24.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ یہ اضافہ ٹیکسٹائل، چاول اور دیگر اہم زرعی اجناس کی برآمدات میں بہتری کے باعث ممکن ہوا۔ پالیسی سازوں کو امید ہے کہ جون تک کل برآمدات 33 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گی، اور وہ موجودہ اقتصادی چیلنجوں کے باوجود اس رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔اسی عرصے کے دوران درآمدات 6.3 فیصد بڑھ کر 42.6 ارب ڈالر ہو گئیں، جس کی بڑی وجہ مشینری، ایندھن اور خام مال کی مانگ میں اضافہ ہے۔ اس سے ملک کی بیرونی ادائیگیوں پر دباؤ بڑھا ہے، اور تجارتی خسارہ 4.5 فیصد اضافے کے ساتھ 17.9 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے، جو زرِ مبادلہ کے توازن کے لیے ایک چیلنج ہے۔
اہم خبریں سے مزید