• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی اسلام آباد کی کرائم کے سدباب کیلئے حکمت عملی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار ) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت آپریشنل کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی ۔ کانفرنس میں غیرملکی وفود کے دورے، پاکستان سپر لیگ اور پارلیمنٹ کے اجلاسوں سمیت اہم ایونٹس کی سکیورٹی پر حکمت عملی بنائی گئی۔اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ وفاقی دارلحکومت میں منعقد ہونے والے تمام ایونٹس انتہائی اہمیت کے حامل ہیں،تمام کمانڈرز مکمل کوآرڈنیشن کے ساتھ سکیورٹی اقدامات کو حتمی شکل دیں۔تمام ڈی آئی جیز اس حوالے سے خود بھی میٹنگز کا انعقاد کریں۔وفاقی دارلحکومت میں کرائم کے سدباب کے لئے ٹھوس حکمت عملی ترتیب دی جائے،منشیات فروشی کے اڈوں، منشیات سپلائرز اور خریدنے والوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا جائے۔
اسلام آباد سے مزید