راولپنڈی (سٹاف رپورٹر )گزشتہ روز تھانہ چکلالہ کے علاقہ میں پولیس مقابلے میں ماراجانے والاشکیل کیانی جرائم کی دنیا میں کنگ آف ہاؤس رابری سمجھاجاتاتھا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزم درجنوں رپورٹ شدہ اور بیسیوں عدم رپورٹڈ ڈکیتیوں میں ملوث تھا۔ شکیل کیانی نے ڈکیتیوں کے دوران گھروں سے کروڑوں روپے مالیت کی نقدی اور زیورات وغیرہ لوٹے۔ پولیس افسران کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی سال سے پنجاب بھر میں شکیل کیانی سے بڑا کوئی ٹارگٹ نہ تھا لیکن بدقسمتی سے 2017کے بعد سے شکیل کیانی گرفتار نہ ہو سکا۔