• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید تعطیلات، مہنگائی کی شرح میں اضافہ سے عید کی خوشیاں ماند پر گئیں

ملتان(سٹاف رپورٹر) عیدکی عام تعطیلات میں مہنگائی کی شرح میں نئے اضافہ سے عوام کی خوشیاں ماند پر گئیں۔دکانداروں نے سرکاری دفاتر بند ہونے کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور دونوں ہاتھوں سے صارفین کو لوٹتے رہے۔عیدالفطر کی آمد کے ساتھ ہی شہر کے تمام علاقوں میں مہنگائی کی شرح مزید بلند ہو گئی اور دکانداروں ،ناجائز منافع خوروںنے رہی سہی کسرّ بھی پوری کر دی۔گراں فروشی کے باعث شہریوں کی خوشیاں ماند پڑگئیں اور وہ عید کے دنوں میں بھی مہنگائی کا رونا روتے نظر آئے۔عید کے دنوں میں نان فروشوں نے سادہ نان کی قیمت 20روپے سے بڑھا کر 25روپے کر دی۔اسی طرح 100گرام روٹی کی قیمت 20سے بڑھا کر 25روپے کر دی گئی۔روغنی نان کی قیمت35سے بڑھا کر 40روپے کر دی گئی۔عید کے دنوں میں گوشت کی70فیصد دکانیں کھلی رہیں اور قصابوں نےمہنگے داموں گوشت فروخت کیا۔بڑا گوشت کی بجائے 1200سے 1300مٹن 2800روپے اور چکن650روپے میں فروخت کیا جاتا رہا۔دیگر اشیاء میں دہی 230سے250روپے،دودھ200سے 210 روپے ،چینی 160سے 170روپے ،آلو 50سے 60روپے،لیموں150 روپے ،پیاز 60سے 70روپے،خربوزہ 150روپے، گرما120 روپے، سیب 350روپے ، کیلا250روپے اوربھنڈی 350روپےمیں فروخت کی جاتی رہی۔
ملتان سے مزید