• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید تعطیلات میں واسا سٹاف کی خدمات لائق تحسین ہیں، ایم ڈی واسا

ملتان (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا خالد رضا خان کہا ہے کہ عید تعطیلات کے دوران واسا آپریشنل اور مین ٹیننس  سٹاف نے جس طرح فراہمی ونکاسی آب کی بلا تعطل سہولیات کو ممکن بنایا ہے وہ لائق تحسین ہے، انہوں نے کہا  کہ عید سے قبل بھی رمضان کے دوران واسا ملازمین نے فراہمی ونکاسی آب جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے بھرپور کردار ادا کیا اور اس تمام صورتحال میں تمام انجینئرنگ افسران، آپریشنل سٹاف خصوصاً سیورمینوں کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ،انہوں نے ان خیالات کا اظہار عید تعطیلات کے دوران واسا افسران اور سٹاف کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کے دوران کیا، منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے اس دوران مزید کہا کہ عید تعطیلات کے آغاز سے قبل واسا نے فراہمی ونکاسی آب کی سروسز کی فراہمی کے لیے خصوصی پلان تیار کیا تھا۔
ملتان سے مزید