• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نامعلوم مسلح ملزمان شہریوں سے موٹرسائیکل، موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 55مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ مخدوم رشید کے علاقے محمد الطاف سے نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل چھین کر فرار تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے ضیا الرحمن سے موٹرسائیکل سوار ملزمان جھپٹا مارکر موبائل جس میں نقدی موجود تھی چھین کر لے گئے تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے سرمد ثنا سے مسلح ملزمان نے دو موبائل چھین لیے تھانہ بی زیڈ کے علاقے اسد سے موبائل چھین لیا تھانہ مظفر آباد کے علاقے قادر حسین سے نامعلوم ملزمان نقدی اور موبائل لوٹ لیا تھانہ چہلیک کے علاقے منیر سے جھپٹا مارکر ملزمان موبائل لے گئے تھانہ دہلی گیٹ،ممتاز آباد اور شاہ رکن کے علاقے نعمان،عاقب اور نوید سے موبائل چھین لیے جبکہ محمد حسن ،عابد حسین ،محمد فیض ،محمد احمد ،عدیل حسن ، وقاص ،محمد سرور ،محمد یوسف ،راشد ، مجتبی حیدر ،اسد اسحاق ، ریاض ،محمد سلیم ، عطاالرحمن ، محمد شفیق ،شان عطا ،محمد سہیل ، محمد ریاض ،ارشاد احمد نوید ، وسیم ، آسیہ ،مجاہد ، وامق ، ذیشان ، وحید ، عابد ، عمران، محمد بابر ،دلشاد بیگ ،عبداللہ ، اکبر خان ، زوہیب ارشد ،عمران قیوم ، فیاض حسین ، عابد حسین ، نعمان احمد، محمد قاسم ، شاہد محمود ، ضیا الحق ،عثمان اسلم ،محمد حسن ، رمضان ، شہزاد سلیم ، ساجد اور اورنگزیب کی نقدی طلائی زیورات موٹرسائیکلیں موبائلزفونز سمیت دیگر قیمتی سامان چوری ہوگئے ۔
ملتان سے مزید