ملتان(سٹاف رپورٹر)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے عیدالفطر کے موقع پر ایس او ایس چلڈرن ویلیج کا دورہ کیا، یتیم بچوں کے ساتھ عید ملے اور ان میں عیدی و تحائف تقسیم کیے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے نماز عید کی ادائیگی کے بعد ایس او ایس ویلج ملتان کا دورہ کیا سماجی رہنما ایوان تجارت و صنعت کے قائمقام صدر اظہر بلوچ درگاہ حضرت موسیٰ پاک شہید کے سجادہ نشین مخدوم سید ابوالحسن گیلانی ۔سابق ایم پی اے سید احمد مجتبیٰ گیلانی ۔سید علی اسد گیلانی مخدوم زادہ سید ارتضی گیلانی۔نعیم خان۔ایوان تجارت و صنعت ملتان کے سیکرٹری جنرل محمد شفیق۔ مسز اظہر بلوچ اور ایس او ایس کے ڈائریکٹر کامران یوسف ہمراہ تھے نظامت کر فرائض سئنیر صحافی مظہر جاوید سیال نے ادا کئے اس موقع پر سید یوسف رضا گیلانی نے اپنی اور اظہر بلوچ کی جانب سے ایس او ایس میں یتیم اور بے سہارا بچوں کے ساتھ عید منائی اور اسے ایک اعزاز اور نعمت قرار دیا۔ عید الفطر کی روایات کے مطابق ان میں عیدی و تحائف تقسیم کئے۔اس موقع پر سید یوسف رضا گیلانی نے مخیر حضرات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ آگے بڑھیں اور معاشرے کے اس اہم طبقہ کی سر پرستی کریں،ان بچوں کی خدمت کرنا ایک حقیقی عبادت ہے اور یہ بچے ہمارا مستقبل ہیں- سماجی رہنما اظہر بلوچ نے اپنے خطاب میں کہا ایس او ایس میرا دوسرا گھر ہے میں گذشتہ 24 سال سے ایس او ایس کے یتیم اور بے سہارا بچوں میں تحائف تقسیم کرتا ہوں ۔ کامران یوسف نے بتایا کہ ایس او ایس ملتان گذشتہ 25 سال سے کام کر رہا ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ یہاں کی بچیاں اور بچے شادیوں کے بعد اب خود بچوں والے بن چکے ہیں۔تقریب کے بعد چیئرمین سینٹ نے ایس او ایس ویلج کے بچوں کی رہائش گاہ کا وزٹ کیا ۔