ملتان (سٹاف رپورٹر) جامعہ زکریا میں عید کی چھٹیوں میں چار گھروں پر قبضہ کیے جانے کا انکشاف، ذرائع کے مطابق یونیورسٹی میں چار ملازمین نے عید کی چھٹیوں میں خالی گھروں پر قبضہ کرلیا ، جس پر ملازمین میں بے چینی پھیل گئی، اطلاع ملنے پر پر زکریا ایمپلائز گروپ کےچیئرمین شاہد ریاض موتھا نے رجسٹرارکو درخواست دے دی جس میں کہاگیا ہے کہ یہ قبضہ ملازمین کے حق پر ڈاکہ ہے، یونیورسٹی انتظامیہ کی رٹ کو چیلنج کیا گیا ہے۔