• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر ملتان کا مختلف پارکس کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈویژنل انتظامیہ کی جانب سے پارکوں میں بہترین سہولتوںکی فراہمی یقینی بنانے بارے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں،کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے عید کے تیسرے روز علامہ اقبال پارک، آرٹس کونسل پارک کا دورہ کیا، انتظامات کا جائزہ لیااور شہریوں سے ملاقات کی،انہوں نے کہا کہ عید پر تمام جھولوں کی میکینکل انسپکشن کروائی گئی،عارضی جھولوں پر پابندی لگائی گئی اور شہریوں کو خوشگوار ماحول کی فراہمی کیلئے گرین بیلٹس کی تراش خراش، خصوصی انتظامات کرکے مجموعی ماحول کو بہتر بنایا گیا،کمشنر عامر کریم خاں نے علامہ اقبال پارک آرٹس کونسل پارک میں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئےکہا کہ پارکوں میں لینڈ سکیپ، پانی کی فراہمی، صفائی اور دیگر سہولیات کو یقینی بنایا جائے،جھولوں کے ارد گرد حفاظتی باڑ جب کہ سلائیڈ کےنیچے حفاظتی گھاس کا میٹ بجھایا جائے تاکہ بچوں کو کسی قسم کی چوٹ نہ لگے، اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن حافظ اسامہ، ڈائریکٹر ہارٹیکلچر محمد سعد بھی موجود تھے۔
ملتان سے مزید