• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں چلڈرن عید فیسٹیول کا انعقاد

ملتان(سٹاف رپورٹر) چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو ملتان اور ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن کے زیر اہتمام عیدالفطر کے موقع پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر لاوارث اور بے آسرا بچوں کے لئے ہر سال کی طرح چلڈرن عید فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا جس میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں میں عیدی اور عید کے تحائف تقسیم کئے گئے، علاو ہ ازیں بچوں کیلئے میجک شو کا بھی اہتمام کیا گیا، تقریب کے مہمانان خصوصی میں ڈپٹی کمشنر ملتان سید محمد علی بخاری، ڈسڑکٹ آفیسر چائلڈ پروٹیکشن بیورو ملتان میڈم شفاعت ظفر،ڈی او لٹریسی مظفرگڑھ میڈم طاہرہ رفیق، چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف جینڈر سٹڈیز ملتان ڈاکٹر مرید حسین ملک، چیئرمین ہیومن رائٹس جنوبی پنجاب چوہدری ابرار حسین، سماجی رہنما نعیم اقبال نعیم اور دیگر شامل تھے۔
ملتان سے مزید