• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان خوش آئند ہے، رفیق رجوانہ

ملتان(سٹاف رپورٹر) سابق گورنر رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان خوش آئند ہے ، گندم کی امدادی قیمت کا اعلان بھی فوری طور پر ہو جانا چاہئے ، عام صارفین ،زراعت اور فصلوں پر مثبت اثر پڑے گا ،حکومت نے مشکل ترین حالات میں سیاسی قیمت ادا کرکے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا ، افراط زر میں اور بنکوں کے مارک اپ میں خاطر خواہ کمی بھی اس حکومت کی کامیابی ہے ، صنعت کا پہیہ رواں دواں ہوگا ،برآمدات میں اضافہ ہوگا ، منفی سیاست سے ملک کا کافی نقصان ہو چکا ، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے ملک کو یرغمال بنانے کی ناکام کوشش ہورہی ہے ، انشاءاللہ ہمارے قانون نافذ کرنے والے ادارے اور پاک فوج کے بہادر جوان اور افسران دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ کرکے دم لیں گے ، قوم کو اس وقت اتحاد کی ضرورت ہے ۔
ملتان سے مزید