• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نماز عید کے بعد شہریوں کا قبرستانوں کا رخ ، قبروں پر فاتحہ خوانی

ملتان (سٹاف رپورٹر ) عید الفطر کےموقع پر اس دنیا کو چھوڑ جانے والے اپنوں کی یاد بہت ستاتی ہے، ملتان کے شہریوں نے نماز عید کے بعد قبرستانو ں کا رخ کیا اور پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی۔ عید کی خوشی کا حقیقی مزہ تو اپنوں کے ساتھ سے ہے، اپنے نہ ہوں تو ہر تہوار پھیکا پھیکا لگتا ہے، اسی لیے عید کے دن اس دنیا کو چھوڑ جانے والے پیاروں کی یاد شدت سے آتی ہے۔نماز عید ادا کرنے کے بعد شہریوں نے بڑی تعداد میں اپنے والدین اور پیاروں کی قبروں پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور قبروں کی صفائی کی۔
ملتان سے مزید